اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ سے تاوان کی وصولی کے قانون پر دستخط کر دیئے ہیں۔
صدر حسن روحانی نے ایران اور ایرانی شہریوں کے خلاف امریکہ کے مجرمانہ اقدامات کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصانات کے ازالے اور تاوان کی وصولی کے قانون پر دستخط کرکے اسے ضروری کارروائی کے لیے وزار ت خارجہ کو بھیج دیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے سترہ مئی کو اس قانون کی منظوری دی تھی اور اٹھارہ مئی کو آئین کی نگہبان کونسل، شورائے نگہبان نے اس کی توثیق کردی تھی۔
اس قانون کے تحت حکومت ایران کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کے نتیجے میں ایران اور ایرانی شہریوں کو پہنچنے والے نقصانات کے عوض ، واشنگٹن سے تاوان وصول کرنے کے لیے لازمی قانونی اقدامات عمل میں لائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲